معروف سوالات

یونیورسٹی کا اولین ہدف حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اعتدال پسندانہ اسلامی اقدار و حقیقی تعلیمات کو دنیا تک پہنچانا  ہے۔النجف اسلامک ایک ایسی اسلامی یونیورسٹی  ہے کہ جس کا مقصد گھر بیٹھی خواتین کو حوزہ علمیہ نجف اشرف سے  تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرنا اور ان کی فقہی ، عقائدی  اور دینی اعتبار سے اس انداز میں تربیت کرنا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور انسانی نسل کی روحانی نشوونما میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

النجف اسلامک ، میں پانچ سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد سند دی جائے گی جو صرف حوزہ علمیہ کی جانب سے منظور ہوگی۔ 

ادارہ مکتب مرجع جہان تشیع آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے زیر رعایت ہے اور اس میں تعلیم بالکل مفت ہے ۔

"یونیورسٹی میں تعلیم آن لائن (بغیر حاضری) ہے اور طالبہ کی کسی بھی قسم کی حاضری بالکل ضروری نہیں ہے۔ تعلیمی مواد، جس میں نصابی کتب اور ویڈیو و آڈیو دروس شامل ہیں، یونیورسٹی کی مخصوص تعلیمی ویب سائٹ ur-e.unhew.org پر فراہم کیا جاتا ہے،اور اس تک طالبہ ایک ‘یوزر نیم اور پاس ورڈ’ کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتی ہے، جو اُسے آن لائن رجسٹریشن کے مکمل ہونے کے بعد مہیا کیا جاتا ہے۔”

اس سال کے لیے رجسٹریشن 25 اگست سے لے کر  25ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران طالبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ داخلہ فارم کو آن لائن پُر کرے۔ ، جو رجسٹریشن ویبسائٹ پر موجود ہے،

  1. فقط خواتین ہی داخلہ لے سکتی ہیں.
  2. طالبہ کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو.
  3. کم از کم لکھنا،پڑھنا اور اردو سمجھنا آتا ہو.

آن لائن رجسٹریشن فارم کو اس لینک ur.unhew.org پر جا کر پر کرکے داخلہ کروائیں۔

یونیورسٹی کا پانچ سالہ کورس ہے جسے مکمل کرنے کے بعد طالبہ کو سند دی جاتی ہے ۔

1- آن لائن رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد طالبہ کو ایک اکاؤنٹ (یوزر نیم اور پاس ورڈ) فراہم کیا جائے گا۔ اس کو کاپی کرکے اپنے پاس  محفوظ کرلیں  تاکہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اسی کے ذریعے تعلیمی  ویب سائٹ  ur-e.unhew.org  میں داخل ہوسکیں۔

2- طالبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ تعلیمی سال شروع ہونے کے ایک ماہ کے اندر ویب سائٹ پر لاگ اِن کرے، بصورتِ دیگر طالبہ کا اکاؤنٹ خود بخود حذف کر دیا جائے گا۔

3- طالبہ کی حاضری آن لائن ریکارڈ کی جائے گی، یعنی جب وہ ویڈیو اور آڈیو دروس دیکھے یا سنے گی تو اسے حاضری شمار کیا جائے گا۔

4- ادارہ  کی طرف سے شرعی طور پر امتحانات میں شرکت  صرف وہ طالبہ کرسکتی ہے جو  ہر مضمون کے کم از کم 70 % ستر فیصد دروس سن چکی ہو۔

  •  یونیورسٹی میں سالِ درسی کے دو حصے ہیں۔
  1.  فصل اول (سمسٹر 1): 50 نمبرز (امتحان میں کورس کا پہلا آدھا حصہ)
  2.  فصل دوم (سمسٹر 2): 50 نمبرز (امتحان میں کورس کا آخری آدھا حصہ)

ان دونوں سمسٹرز کا ”سالانہ امتحان“ کہا جاتا ہے۔

  •  سالانہ امتحان (فصل اول+فصل دوم) میں پاس ہونے کے لئے دونوں سمسٹرز کے امتحان کے بعد کم از کم 50 نمبرز ہونا ضروری ہیں۔
  •  یونیورسٹی کی جانب سے سالانہ امتحان میں 6 رعایتی نمبرز دئیے جاتے ہیں۔ بشرطیکہ وہ نمبرز حاصل کرنے کے بعد طالبہ مکمل طور پر پاس ہو جائے ۔ان نمبرز کو ایک سے زائد مضامین میں بھی تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔
    • مثلاً : کسی طالبہ کے فقہ میں 48 نمبر اور عقائد میں 46 نمبرز ہیں تو وہ رعایتی نمبر کی مستحق ہے اور دونوں میں 50 ہو جائیں گے اور وہ پاس ہو گی۔
  •  تجدیدی امتحان (Supply Exam): 100 نمبرز (اس سبجیکٹ کے مکمل کورس کا امتحان ہوگا)۔
    • مثلاً: اگر کسی طالبہ کے فقہ میں 44 نمبرز ہوں اور عقائد یا کسی اور سبجیکٹ میں بھی 44 نمبرز ہوں تو وہ رعایتی نمبر کی مستحق نہیں ہو گی اور اس کے لیے تجدیدی امتحان (Supply Exam) دینا ضروری ہوگا۔
  •  یونیورسٹی کی جانب سے تجدیدی امتحان میں بھی اوپر ذکر کی گئی شرائط کے مطابق 6 رعایتی نمبرز دئیے جائیں گے۔

 

  •  تمام امتحانات مخصوص امتحانی ویب سائٹ پر آن لائن منعقد کئے جاتے ہیں ۔ اس ویب سائٹ کا لینک  امتحانات شروع ہونے سے کچھ عرصہ یا وقت پہلے نشر کیا جاتا ہے۔ طالبہ اُسی اکاؤنٹ (یوزر نیم اور پاس ورڈ) کے ذریعے اس امتحانی ویب سائٹ میں  داخل ہوتی ہے جو اسے تعلیمی ویب سائٹ کے لئے فراہم کیا گیا ہوتا ہے۔
  • امتحان 25 سوالات پر مشتمل ہوتا ہے ،ہر سوال 2 نمبر کا ہوتا ہے امتحان کو  ایک گھنٹے (60 منٹ) میں حل کرنا ہوتا ہے ۔
  • ہر سمسٹر کے امتحان کے کل نمبر 50 ہوتے ہیں ۔
  • تمام سوالات کثیر الاختیاراتی (MCQs) نوعیت کے ہوتے ہیں ۔
  • تجدیدی امتحان (Supply Exam) 50 سوالات پر مشتمل ہوتا ہے جسے 1.5 گھنٹے (90 منٹ) میں حل کرنا ہوتا ہے اور اسکے کل نمبر 100 ہوتے ہیں ۔
  • جو طالبات کسی وجہ سے بھی  پہلے یا دوسرے سمسٹر کے امتحان میں شرکت نہ کرسکیں یا امتحان میں فیل ہو جائیں تو انھیں تجدیدی امتحان (Supply Exam) میں دونوں سمسٹرز کا اکٹھا امتحان دے سکتی ہیں ۔
  • اصلاح درجات (Grades Improvement) صرف دو مضامین (سبجیکٹس) میں کیے جا سکتے ہیں اور دو سے زیادہ میں نہیں کئے جا سکتے ۔
  •  ان دو مضامین (سبجیکٹس) میں سےہر ایک میں کل نمبر 64 یا اس سے کم ہونا چاہیں ۔
  •  اس مضمون (سبجیکٹ) کی مکمل کتاب کا امتحان دینا ہوگا۔اور وہ تجدیدی امتحان کے وقت 100 نمبر کا امتحان ہوتا ہے ۔
  • اگر کسی صورت میں تجدیدی امتحان میں اس طالبہ کے پہلے سے کم نمبر آئے تو اسے پرانے نمبر واپس لینے کا اختیار نہیں ہوگا اور پہلے والے نمبرز ڈیلیٹ کر دیے جاتے ہیں۔